سید علی گیلانی کےانتقال کے بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو

Sep 01, 2021 | 23:30:PM

(24نیوز)سید علی گیلانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا ۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارتی حکومت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگادیا گیا ہے اور سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔شہریوں کے گھر وں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے۔

یا د رہے کہ سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

مزیدخبریں