دلہن تین ماہ کی۔۔عاشق  کیساتھ فرار ہونے کیلئے لڑکی نے کیا پلان بنایا۔۔؟

Sep 01, 2021 | 23:37:PM
دلہن تین ماہ کی۔۔عاشق  کیساتھ فرار ہونے کیلئے لڑکی نے کیا پلان بنایا۔۔؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ،جہاں شادی کے بعد دلہن کے ہاتھوں کی مہندی ابھی ٹھیک سے مٹ نہ پائی تھی کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ 
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد کسی دلہن کے بھاگنے کی خبریں اکثر آپ نے فلموں میں دیکھی یا سنی ہوں گی، لیکن بہار سے بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں شادی کے محض تین ماہ بعد ہی ایک خاتون اپنی فیملی اور سسرال دونوں فریق کے لوگوں کو جھانسہ دے کر فرار ہوگئی۔ شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ بھاگنے کا یہ حادثہ بہٹا تھانہ علاقے کا ہے، جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے اس حادثہ کو بڑی ہی ہوشیاری سے انجام دیا۔ دلہن کے عاشق کے ساتھ فرار ہوجانے کے بعد متاثرہ اہل خانہ نے مقامی تھانہ پہنچ کر تحریری شکایت کرکے انصاف کی دہائی دی۔ پولیس کیس درج کرکے لڑکی کی برآمدگی میں مصروف ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ سے بے خبر دلہن کے سسرال والوں نے میکے والوں کو فون کرکے کہا کہ بہو کی رخصتی جلد از جلد کردیں، اس کے بعد تو لڑکی کے اہل خانہ کے ہاتھ پاوں پھولنے لگے۔

بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ کے علاقے بہٹا  کی رہنے والی سونی کماری  کی شادی ضلع بھوجپور میں گزشتہ 29 مئی 2021 کو ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سونی کماری رکشا بندھن کے دن اپنے نانی کے گھر گوکل پور گاؤں پہنچی تھی۔ جمعہ کی شام وہ اپنی ماں کے ساتھ مارکیٹ میں شاپنگ کرنے پٹنہ پہنچی تھی۔ اس درمیان سونی کماری نے اپنی ماں کو ایک جگہ بٹھایا اور کہا کہ وہ جلد ہی آرہی ہے۔ اس کے بعد سونی کماری اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ کافی دیر کے بعد رینا جب واپس نہیں آئی تو اس کی ماں نے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔اہل خانہ نے بہٹا تھانہ میں اس حادثہ سے متعلق معاملہ درج کرکے بتایا ہے کہ سونی کماری کو بھوجپور کے گاؤں  آرا کا کشن پور  کا باشندہ سنتو کمار بہلا پھسلا کر بھگا کر لیا گیاہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سنتو کمار شادی کے پہلے سے ہی ہماری  بیٹی سے بات چیت کرتا تھا اور مکمل یقین ہے کہ سنتو نے ہی ہماری بیٹی  کو بہلا پھسلا کر بھگانے کا کام کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر کسی کتے کو پنجرے میں نہیں چھوڑا: جان کربی