کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی ابتدائی زندگی پر ایک نظر

Sep 01, 2021 | 23:38:PM

(24 نیوز)کشمیری رہنماسید علی گیلانی کے اجداد مشرق وسطیٰ سے ہجرت کر کے کشمیر میں آباد ہوئے تھے۔ 
وہ شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں ڈ±ورو گاو¿ں کے ایک آسودہ حال گھرانے میں 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سوپور میں حاصل کرنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کیلئے اورینٹل کالج لاہور چلے گئے، جہاں وہ جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے خیالات اور علامہ اقبال کی شاعری سے بے حد متاثر ہوکر لوٹے۔
واپسی پر انھوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔ شعر و سخن سے شغف اور حسنِ خطابت کی وجہ سے بہت جلد جماعت کے اہم رہنما کے طور مشہور ہوگئے۔ انھوں نے 1972،1977اور1987میں جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا۔ مقامی اسمبلی میں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کی وکالت کرتے رہے، تاہم 87 رکنی ایوان میں جماعت کو چند سیٹیں ہی ملتی تھیں لہٰذا ان کی سیاست اسمبلی کے اندر حاشیئے پر ہی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

مزیدخبریں