حکومت نے ریلیف دینے کے بجائے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

Sep 01, 2022 | 00:33:AM
حکومت، رات گئے، پیٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں اضافہ،
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول2 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیاجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹرہو گئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاگیا،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لٹر مقررہو گئی

جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیا،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو گئی،اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 92 پیسے اضافہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول