وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا بڑا اعلان

Sep 01, 2022 | 08:58:AM
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور بیت الاسلام ٹرسٹ ملکر مسمار گھروں کی تعمیر کریں گے
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور بیت الاسلام ٹرسٹ ملکر مسمار گھروں کی تعمیر کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے بیت الاسلام ٹرسٹ کے وفد نے چیئرمین مولانا عبدالستار کی سربراہی میں ملاقات کی۔ سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری اور گھروں کی تعمیر و مرمت کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

پرویز الہٰی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیت الاسلام ویلفیئر ٹرسٹ متاثری سیلاب کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ بیت الاسلام ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں مسمار گھروں کی تعمیر کے لئے سیمنٹ، اینٹ اور دیگر ضروری سامان فراہم کے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کےلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ بیت الاسلام ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین کےلئے طبی سہولتوں کی فراہمی کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

پرویز الہٰی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت اور بیت الاسلام ٹرسٹ کے درمیان اشتراک کار کےلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں مولانا عبدالستار، میاں محمد احسن، حافظ عمار یاسر، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے، حذیفہ رفیق اور سلمان حامد شامل ہوں گے۔