گزشتہ چوپیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 219 کیسز رپورٹ

Sep 01, 2022 | 09:24:AM
گزشتہ چوپیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 219 کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 219 کیسز سامنے آئے۔

پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1 مریض جاں بحق ہوا۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے

دوران ملک بھر میں 17 ہزار 628 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 1.24 فی صد رہی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 69 ہزار 417 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 576 ہو چکی ہے۔