(ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی جگھڑا کیس میں ن لیگی ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کی عبوری ضمانت 8 ستمبر تک منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:ضمانت کی درخواست: عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا
ایڈیشنل سیشن جج یٰسین موہل نے درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے وکلا سہیل حمید اور رضوان الحسن نے دلائل مکمل کئے کہ مقدمے میں کوئی کردار نہیں ہے، ہم خود اس مقدمے کے مدعی تھے، اب ہمیں ہی ملزم بنا دیا۔
وکلا نے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا، عدالت ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے پولیس کو ملزم لیگی ایم پی اے کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔