(24نیوز)سیلاب متاثرین کی امدادی کا سلسلہ جاری،ترکیہ سے امدادی سامان کے 2 مزید طیارے پہنچ گئے، امدادی سامان کے طیاروں کی تعداد 8 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، سامان میں خیمے، کمبل اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں، ترکیہ سے اب تک مجموعی طور 8 جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پہنچے ہیں،مزید جہاز بھی ترکیہ سے امداد لے کر کراچی پہنچیں گے۔