عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ اخراجات کے بارے میں انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کے مطابق بطور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر 266 اہلکار اور 2 نجی کمپنیاں تعینات ہیں جن کے اخراجات 2 کروڑ روپے ماہانہ ہیں۔ اس کے لیے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزرائے اعظم میں شاہد خاقان عباسی نے کوئی سیکیورٹی نہیں لی۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی، رینجرز، اسلام آباد پولیس، خیبر پختونخواء پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کے علاوہ دو پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار بھی سابق وزیراعظم کی حفاظتی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔
یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے چیئرمین کمیٹی کے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے خبر پر از خود نوٹس کے جواب میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائی۔
آئی جی اسلام آباد نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں تھریٹ ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ قواعد کے مطابق حفاظتی ذمہ داریوں پر مامور ہر شخص کی سیکیورٹی کلیئرنس ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا بڑا اعلان