شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء  کو مراعات پیکج دینے کا فیصلہ 

Sep 01, 2022 | 11:35:AM

(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالبعلموں کیلئے مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراعاتی پیکج میں وزیرِ اعظم کی جانب سے طلبا کی فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبا کیلئے وظائف کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں عارضی سکول بھی قائم کئے جائیں گے،متاثرہ علاقوں کے طلبا کا تعلیمی مستقبل بچانے کیلئے وزیرِ اعظم نے پیکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں۔

وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں پیکج تیاری پر مشاورت کیلئے چئیرمین ایچ ای سی، وائس چانسلرز، وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبا کا انٹری ٹیسٹ 5 ستمبر کو ہوگا،عملدرآمد کےطریق کار کیلئے وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مل کر کام شروع کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر مزید سستاہو گیا

مزیدخبریں