سیلاب پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک ) وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سیلاب پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، بلوچستان سیلاب کے سبب بُری طرح متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سندھ بھی پورا سیلاب سے متاثر ہوا ہے، اس وقت سیلاب متاثرین کو ہم سب کی ضرورت ہے،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہم خیبر پختونخوا میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ سیاسی اختلافات کو ہمیں اس وقت بھلا دینا چاہیے، ہر فیملی کو 25 ، 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں اور اگر کوئی بھی رقم چوری کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے شکایتوں کے خلاف کارروائی بھی کی ہے، لوگوں سے بھی ہم نے کہا ہے کہ بتائیں کون کٹوتی کر رہے ہیں،سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔