ایف بی آ ر کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سیلاب متا ثرین کو بڑا ریلیف دیا گیا ، ایف بی آ ر کے مطابق ضروری اشیاء کی درآمد پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی اور تمام اشیاء این ڈی ایم اے کی تصدیق پر ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔تر جمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے سامان پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق یہ اقدام سیلاب متاثرین کیلئے بنیادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔