راولپنڈی میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے: یاسمین راشد

Sep 01, 2022 | 13:07:PM
راولپنڈی میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے: یاسمین راشد
کیپشن: یاسمین راشد
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے زیادہ تر مریض راولپنڈی میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ 

پاکستان میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، جس پر یاسمین راشد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سب سے زیادہ مریض راولپنڈی میں موجود ہیں اور   پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے، متاثرین کیلئے ادویات کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 30 ستمبر تک گنگا رام ہسپتال کی سروسز بھی شروع ہو جائیں گی۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان میں کارڈیولوجی ہسپتال کی سروسز بھی اسی ماہ شروع ہو جائیں گی۔