(ویب ڈیسک ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے زیادہ تر مریض راولپنڈی میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، جس پر یاسمین راشد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سب سے زیادہ مریض راولپنڈی میں موجود ہیں اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے، متاثرین کیلئے ادویات کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 30 ستمبر تک گنگا رام ہسپتال کی سروسز بھی شروع ہو جائیں گی۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان میں کارڈیولوجی ہسپتال کی سروسز بھی اسی ماہ شروع ہو جائیں گی۔