کچھ لوگ عمران خان کو جان سے مارنا چاہتے ہیں، بابرعوان کا بڑا اانکشاف

Sep 01, 2022 | 13:08:PM
 کچھ لوگ عمران خان کو جان سے مارنا چاہتے ہیں، بابرعوان کا بڑا اانکشاف
کیپشن: عمران خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ عمران خان کو جان سے مارنا چاہتے ہیں، بنی گالہ میں تھریٹ لیٹر دیا گیا ہے جس کو عدالت میں بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔ 

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور تھریٹ لیٹرز کو عمران خان  کی رہائش بنی گالہ میں دیا جا رہا ہے۔بابر عوان نے تحریری  جواب جمع کراتے ہوئے عدالت میں بتایا کہ عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو حکومت، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد اس کے ذمے دار ہوں گے۔

بابرعوان نے وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو خان صاحب سے یہ لوگ سیکیورٹی واپس لے رہے ہیں، دوسرے یہ پابندی بھی ہے کہ کسی اور صوبے کی پولیس ان کے ساتھ یہاں نہیں ہو سکتی۔