(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پی ٹی آئی کا پنڈال سج گیا ہے اور اسپورٹس اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عمران خان کی آمد کے موقع پر زبردست انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر بھرمیں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے بورڈ اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس اورانتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سرگودھا کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ بار سے بھی خطاب کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کچھ لوگ عمران خان کو جان سے مارنا چاہتے ہیں، بابرعوان کا بڑا اانکشاف