وینس میں 79 ویں فلم فیسٹیول سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں 79 ویں فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا جو 11 روز تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں 79 ویں فلم فیسٹیول کے رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانسیسی اداکارہ کیتھرین ڈینیو کو لائف ٹائم اچیومنٹ گولڈن لائن ایوارڈ دیا گیا۔
تقریب کے دوران جنگ سے متاثرہ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا خطاب بھی دکھایا گیا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے فلمساز شرکت کرتے ہیں اور اس میں پروڈکشن ہاؤسز کو بھی خوب پذیرائی ملتی ہے۔