(ویب ڈیسک) عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میں ہر گزرتے دن کیساتھ خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے مختلف سوالات پوچھے گئے جس کے جواب میں عمران خان نے بس ایک جواب دیا ’میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں‘۔
صحافی کا سوال کیا کہ آپ نے ہیروں کا ہار لیا ؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔
صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں آج سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کے مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ لوگ جان چکے ہیں کہ عمران خان سے سیاسی طور پر مقابلہ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر جھوٹے مقدمات اور غلط دفعات لگائی جا رہی ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف 4 نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں، ایسی دفعہ بھی لگائی گئی جسے عدالت کی اجازت کے بغیر نہیں لگایا جاسکتا ہے۔
ادھر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔