(24نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بڑی پیشنگوئی کردی ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا دنیا میں پیٹرول کی قیمت گر رہی ہے اور پاکستان میں حکومت پیٹرول مہنگا کر رہی ہے، عوام کو بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی، سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔ان کا کہنا تھا عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے، یہ لوگ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کریں گے۔
ضرور پڑھیں :وزیراعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی
شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں، دونوں مہینے سیاسی بھونچال لائیں گے، ن اور ش آمنے سامنے ہوں گی، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے ان ہی دو مہینوں میں ہوں گے اور نواز شریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔