خام مال کی قلت: ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انڈس موٹرز کمپنی نے انوینٹری کی قلت کی وجہ سے اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا انڈس موٹر کمپنی نے اپنے تمام شئیرز ہولڈرز کو اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے پیداواری پلانٹ کو یکم ستمبر سے 16 ستمبر تک عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے درآمدی سی کے ڈی یونٹس کی کلئیرنس کا مسئلہ حل ہونے پر پلان میں تبدیلی سے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حکومت نے گاڑیوں کی سی کے ڈی کٹ درآمد پر منظوری کی شرط عائد کردی گئی ہے. اسی لیے منظوری میں تاخیر کی وجہ سے کمپنی کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلئیرنس رکی ہوئی ہے اور مال کی کلئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی پیداوار جاری رکھنا مشکل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ڈوبتی معیشت کیلئے اچھی خبر