شہید بے نظیر آباد نوابشاہ میں بارشیں،کھڑی فصلیں تباہ،شہری نقل مکانی پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ نے ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نواب شاہ کو 85 فیصد تک تباہ کردیا ہے ، اربن فلڈنگ سے شہید بے نظیر آباد نوابشاہ کی 5لاکھ 59 ہزار 404 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں اربن فلڈنگ کے باعث 4 لاکھ 13 ہزار 724 کو گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے ، اگست کے تیسرے ہفتے میں موسلادھار بارشوں نے زیادہ نقصان کیاجبکہ تحصیل دوڑ سب سے زیاد ہ متاثر ہونے والی تحصیلوں میں سرفہرست ہیں ۔شہید بینظیر آباد کی تحصیل دوڑ مکمل طور تباہ ہوگئی اور شہید بے نظیر آباد نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد اور تحصیل سکرن میں بھی بہت نقصان ہوا ہے۔
گنے ،کپاس ،چاول اور کیلے کی فصل مکمل تباہ ہوگئیں ، نوابشاہ ائیر پورٹ اور حساس تنصیبات کو دن رات ایک کرکے محفوظ کیاگیا۔ واضح رہے کہ شہید بینظیر آباد میں 700 ملی میٹر تک بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے ۔