(ویب ڈیسک) سیلاب کا پانی تو تھم گیا لیکن متاثرین کی بھوک نہ تھم سکی ، ہر گھر کی الگ کہانی ،سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ،کہیں سیاستدانوں کی بے حسی اور غرور جھلکتا ہے تو کہیں انسانیت سے محبت کی داستانیں قائم ہورہی ہیں ۔ایک بچے کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا ۔
خالی برتن سے کھانے کی ادا کاری کرتے بچے کی ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا ،ویڈیو میں سیلاب متاثرہ بچہ خالی برتن میں ہاتھ مارتا ہے اور اپنے منہ تک لے جاتا ہے،ناخن سے کھر چنے کی آواز کلیجہ چیر دیتی ہے۔
اس سے قبل الخدمت فائونڈیشن کے رضا کاروں کی ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھا گیا ۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الخدمت رضا کار چارپائی کے ذریعے ایک خاندان کو بچا رہے ہیں ۔اسی طرح ایک ریسکیو اہلکار بلی کے بچے کو بڑی مہارت سے پانی میں گرنے سے بچار ہا ہے۔
یاد رہے پاکستان بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،حکومت بلوچستان نے صوبے کے کل 34 اضلاع میں سے 32 کو آفت زدہ قرار دیا ہے ۔