پاکستانی علاقے سے بھارتی اینٹی ٹینک مائن برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ظفروال نالہ ڈیک کے مقام سے 18 پاؤنڈ وزنی بھارت ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ظفروال کے مقام پر نالہ ڈیک کنگرہ برج کے پاس سے بارودی سرنگ برآمد ہوئی، ملنے والی بارودی سرنگ بھارتی ساختہ اور 18پاونڈ وزنی ہے۔
محکمہ سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ نارووال نے بتایا کہ بارودی سرنگ نالہ ڈیک میں سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر پاکستانی حدود میں آئی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو نا کارہ کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن کو تحویل میں لیکر دھماکہ کردیا گیا ۔زور دار دھماکے اور دھویں کے بادلوں سے قریبی آبادیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
#BreakingNews
— Conflict Watch PSF (@AmRaadPSF) September 1, 2022
????Today, the personnel of Bomb Disposal Squad (BDS) and #Pakistan Army disabled/detonated a #Indian made anti-tank mine, which was recovered from Nullah Dek in #Zafarwal near #Sialkot.
???? Reportedly this mine came through flood water. pic.twitter.com/HqEJ8hH89O
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دروان ملنے والی بارودی سرنگوں کی تعداد 8 ہوگئی ۔