پنجاب حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے: الیکشن کمیشن کا دوٹوک پیغام

Sep 01, 2022 | 16:06:PM
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے
کیپشن: الیکشن کمیشن پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو بجلی کے معاملے میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں: خرم دستگیر کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، بلدیاتی قانون میں مسلسل ترمیم کی وجہ سے بروقت انتخابات ممکن نہیں ہوسکے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے، پنجاب حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔