(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تین سو یونٹ تک صارفین پرفیول سرچارج ختم کرنے کااعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ ڈرائیورز تک کے بل اٹھارہ سے بیس ہزار روپے آرہے ہیں،وزیرخزانہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل ختم کریں،ان کا کہناتھا کہ ریکوڈک کا خزانہ کھودنے کے بجائے اربوں ڈالر ضائع کردئیے گئے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیرخزانہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل ختم کریں،فیول سرچارج ختم کرناہوتو آئی ایم ایف سے پوچھنا پڑتا ہے۔شمسی توانائی کے منصوبے لگارہے ہیں، 10ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنا تکلیف دہ حقیقت ہے۔آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے ناک سے لکیریں لگانا پڑیں،ان کا کہناتھا کہ تعویذ،گنڈے،جادو،ٹونے اور پھونکوں سے کام نہیں چلنے والا،چار سال تک لاڈلہ،نرالا کہاں تھا؟اگر فنانشل ٹائمز کی خبر غلط تھی تو اس کے خلاف عدالت جاتے۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ