عمران خان کو شازیہ مری کا جواب 

Sep 01, 2022 | 20:15:PM

(24نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصا ف عمران خان کے خطرنا ک ہونے والے بیان پر شازیہ مری نے بھی خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ایک شخص آج کہہ رہا ہے میں زیادہ خطرناک ہوگیا ہوں،اوہ بھئی خطرناک تو پہلے بھی تھے اب تو مہلک بھی ہوگئے ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی عادتیں بہت خرچہ مانگتی ہیں ،انہیں اپنی عادتوں سے آزادی حاصل کرنی چاہئے ،ایک انوکھا لاڈلہ ہے جو آج بھی جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ آئی ایم ایف کے اوپر کارروائی ڈالنا چاہتے تھے ،انہوں نے کس کو سبق سکھانا ہے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو۔۔یہ وہی پچاس لاکھ گھر اور نوکریوں والا ٹوپی ڈرامہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری سرور سے ملاقات ،گورڈن براون کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ امداد کا اعلان

مزیدخبریں