افسر شاہی کےلئے خاص رعایت اور وارننگ بھی

Sep 01, 2022 | 21:51:PM
افسروں پر مہربانی
کیپشن: بیورو کریسی خاکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزاد ترک)وفاقی بیوروکریٹس کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع کردی گئی ۔ 
تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 سے 22 اور مینجمنٹ پے سکیلز کے حامل افسروں کیلئے 5 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی ہے ۔ قبل ازیں اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی تاریخ 30 جون مقرر کی گئی تھی۔
اثاثے ظاہر نہ کرنیوالے افسران کا کارکردگی الاو¿نس 3 ماہ کیلئے معطل کیا جائے گاجبکہ ان افسران کے نام ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے۔ اثاثے ظاہر نہ کرنیوالے افسر سروس رولز کے تحت مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائیں گے جبکہ ان افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ہو گی۔ان افسروں کیخلاف تحقیقاتی اداروں کے ذریعے کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کون سا ہوٹل ہے جس پر ہر کسی کی نظریں ہیں ؟؟