پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ، ایف آئی اے نے تمام کھاتوں کی تفصیلات حاصل کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات سے پردہ ہٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عارف نقوی کے ووٹن کرکٹ کلب نے طارق شفیع(مبینہ طور پر عمران خان کے فرنٹ مین)کے ذریعے پی ٹی آئی کومجموعی طور پر 30 لاکھ ڈالر بھجوائے تھے، جس پر ایف آئی اے نے طارق شفیع کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالر ملنے کا انکشاف ہوا تھا،ووٹن کرکٹ کلب سے ملنے والے8 لاکھ ڈالر کی رقم چھپائی گئی ،ذرائع کے مطابق ووٹن کرکٹ کلب نے تحریک انصاف کو 13 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط دی ،کلب نے دوبارہ 4 لاکھ 97 ہزار ڈالر انصاف ٹرسٹ کو بھجوائے ،کلب نے 12 لاکھ ڈالر طارق شفیع کے ذریعے پارٹی کو بھیجے۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے تمام کھاتوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری