سندھ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ،صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے صوبہ بھر میں ٹینٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردارعلی شاہ نے عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر ہزاروں اسکول سیلاب متاثرین کیمپ کی نظر ہیں جس کی وجہ سے حصول تعلیم ممکن نہیں رہا۔بچے تعلیم حاصل نہیں کرپارہے ، اس لئے ٹینٹ اسکول قائم کریں گے۔
وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ ٹینٹ اسکولوں کا آغاز پیر کو عمرکوٹ سے کیا جائے گا ،ضلع کے 42ہزاروں اسکولوں میں سے بارش سے 12ہزار اسکول مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 10ہزار اسکول بچوں کے بیٹھنے قابل نہیں رہے۔ 22ہزار اسکولوں کی ازسرنو تعمیر کرنے کے لئے عالمی اداروں کی مدد درکار ہوگی۔ وزیرتعلیم کا مزید کہناتھا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر مقامی شہریوں نے قبضے کرکے اس بند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جلسہ ٹرانسپورٹرز پر بھاری پڑنے لگا