اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا، مفتاح اسماعیل

Sep 01, 2022 | 22:43:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ اگست میں درآمدات 5 ارب70 کروڑ ڈالر رہیں،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں13 فیصد کم ہیں۔
مفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ اگست میں انرجی کی درآمدات2 ارب ڈالرز رہیں،جو اگست 2021 کی درآمدات سے 5 فیصد زیادہ ہیں، اگست میں نان انرجی درآمدات3 ارب 60 کروڑ ڈالرز رہیں،گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں نان انرجی درآمدات 21 فیصد کم رہیں ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ اگست میں برآمدات2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں13 فیصد زیادہ تھیں ،اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔
ان کاکہناتھا کہ اگست میں ترسیلات زر 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں،مفتاح اسماعیل کا مزید کہناتھا کہ برآمدات، ترسیلات زر درآمدات سے ابھی بھی کم ہیں جسے ہم بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ، ایف آئی اے نے تمام کھاتوں کی تفصیلات حاصل کرلیں

مزیدخبریں