پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کی دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرول کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی،رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے کااضافہ کیاگیا،شہریوں کی دہائی۔
پیٹرول کی نئی قیمت 306 روپے مقرر کی گئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پریشان ہوگئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے سفر کرنا ناممکن کردیا،مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی برا حال تھا رہی سہی کسر پٹرول نے نکال دی ہے،حکومت کو چاہئے کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرے۔
خیال رہے کہ رات گئے نگران حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرا یا ہے، پیٹرول 14 روپے 91 پیسے اور ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 305.36 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311.84 پیسے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کا خوف ،واپڈا ملازمین نے بھی حل ڈھونڈ لیا