عمران خان بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار،بشریٰ بی بی نے پیغام پہنچادیا،بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
ایک وقت تھا کہ جب چئیرمین تحریک انصاف کا ستارہ عروج پر تھا۔وہ حکومت میں تھے اور جلسے کر رہے تھے۔ان کی ہر تقریر کا موضع یہی ہوتا تھا کہ ان کے مخالفین چور اور ڈاکو ہے جن سے وہ کسی بھی قسم کے مذکرات نہیں کرے گے۔یہ ان کو ہر کیس میں ریلیف ملنے کے بعد نعرہ لگاتے کہ ان کو این آر او دے دیا گیا ہے لیکن آج وہ چئیرمین تحریک انصاف جیل میں ہیں اور محض ایک ماہ کے کم عرصے کی قید کاٹنے کے بعد این آر او یا کسی ڈیل کی تلاش میں ہے۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے پس منظر میں کہانی یہ ہے کہ دارلحکومت اسلام آباد میں آجکل سابق خاتون اول اور چئیرمین تحریک انصاف کی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی کسی دوست ملک کے سفیر سے ملاقات کی خبریں گرم ہیں ۔بتایا جا رہا ہے کہ وہ دوست ملک (قطر) کے سفیر سے بشریٰ بی بی نے چئیرمین تحریک انصاف کے حوالے سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دلوانے میں کردار ادا کرے۔ذرائع یہ بھی دعوے کر رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی نے اس ریلیف کے بدلے میں دوست ملک کے سفیر کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ چئیرمین تحریک انصاف باہر جانے کو بھی تیار ہیں ۔دوروز قبل پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے اس ملاقات کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی باہر جانے کے لیے منتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے توشہ خانہ کیس میں ریلیف ملنے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟ بشریٰ بی بی کس کیلئے دوست اسلامی ملک سے این آر او مانگ رہی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک تحقیقاتی صحافی کی خبر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا تھا، بشریٰ بی بی اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سےکیوں ملی؟ بشریٰ بی بی نے اس اہم شخصیت کویہ بھی کہاچیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کو تیار ہے۔جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے دو اور ٹویٹ کیے جن میں ان کا کہنا تھا کہ چیرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آ چکی ہے وہ ڈیموکریٹ نہیں ہیپوکریٹ ہے،عمران خان بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہے ۔کل تک این آر او نہیں دینے کا گردان کرتے نہیں تھکتے تھے آج خود این آر آو کی بھیک مانگ رہا ہے۔ ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے ، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے ۔دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتااور ملک و شخصیت کا نام بھی بتا دیتا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ چیرمین پی ٹی آئی پہلے کئی ملکوں سے تعلقات خراب کر چکا ہے۔حافظ حمد اللہ نے جس صحافی کی جانب کا اشارہ کیا اور اس کی خبر کو کوٹ کیا نجی نیوز چینل سے منسلک سینئر انویسٹی گیشن جرنلسٹ نعیم اشرف بٹ تھے جنہوں نے اپنے وی لاگ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کسی عرب ممالک کی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں چئیرمین تحریک انصاف ہی ملاقات کا محو مرکز تھے ۔