اب پہیہ نہیں چلے گا:بغیر ہیلمٹ ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس والے ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)بغیر ہیلمٹ وبغیر ڈرائیونگ لائسنس والے ہوجائیں ہوشیار ،سی ٹی او لاہور نےزیروٹالرینس پالیسی اپنانے کاحکم دے دیا۔
2ماہ میں 8لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ رواں سال16لاکھ 18ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کارروائی کی گئی۔
ہیلمٹ مہم میں32لاکھ سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو وارننگ دیتے ہوئے آگاہی دی گئی۔ایک لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹر میں بند کرایاگیا۔2 لاکھ80ہزار 402موٹرسائیکلوں کے کاغذات قبضے میں لئے گئے۔
2ہزار سے زائد سرکاری ونیم سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کی گئی۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر3لاکھ10ہزار214ڈرائیورز کے چالان کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار،بشریٰ بی بی نے پیغام پہنچادیا،بڑا انکشاف
چالان کی بجائے لائسنس جاری کرنے کیلئے10مقامات پر موبائل وینز کھڑی کی گئیں۔