(ویب ڈیسک )بھارت کے یونین منسٹر (وفاقی وزیر) کے گھر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا.
اطلاعات کے مطابق نوجوان کے قتل کا واقعہ یونین وزیر کشال کشور کی اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کی رہائشگاہ پر پیش آیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کے پاس سے بھارتی وزیر کشال کشور کے بیٹے کا لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد ہوا.
پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان وکاس سری واستو بھارت کے یونین وزیر کشال کشور کے بیٹے کا دوست تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں مزیداضافےکا اعلان