چترال میں چکن پاکس کی بیماری بے قابو، 30 سے زائد بچیاں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد )چترال میں چکن پاکس کی بیماری پھوٹ پڑی، گورنمنٹ کالز مڈل سکول میں30 سے زائد بچیاں متاثر ،کیسوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ صحت نے متاثرہ علاقہ میں طبی امدادی ٹیمیں بھجوادی ہیں۔احتیاطی تدابیر کی کمی کے باعث اسکول کی استانی بھی چکن پاکس کی بیماری میں مبتلا ہوئی۔
بچیوں کے والدین کے مطابق یہ وائرل بیماری اسکول کے چھٹی کے چند گھنٹوں بعد بچیوں میں نمودار ہوئی ۔سکول میں محکمہ صحت کی جانب میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہےچکن پاکس سےمتاثرہ بچوں اور بچیوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔میڈیکل ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور مریضوں سے سماجی فاصلہ رکھنے کا مشورہ دیا۔