لاہور ہائی کورٹ کاپرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم

Sep 01, 2023 | 12:42:PM

(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی عدالتِ عالیہ میں سماعت ہوئی،دوران سماعت چودھری پرویز الہٰی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں مزیداضافےکا اعلان

دوران سماعت جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ یہ میرے علم میں نہیں، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی، میں ابھی پرویز الہٰی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہا ہوں، انکوائری ہو گی کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہونے کے بعد پرویز الہٰی کو کیسے گرفتار رکھا گیا۔

 خیال رہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنج کر رکھا تھا۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں