میں پر عزم ہوں،فوری الیکشن کروائے جائیں:پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس نہیں کروں گا ایسے ہی چار ماہ جیل میں نہیں رہا، اس وقت ملک کی کوئی صورتحال نہیں ہے،فوری الیکشن کروائے جائیں،میں اعلان کرتا ہوں کہ پر عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑاہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے، ملک کا بیڑا غرق کر کے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کر رہے ہیں، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کروائیں۔
ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پریس کانفرنس کریں گے جس پر پرویز الہٰی نے کہا ابھی میں پریس کانفرنس نہیں کروں گا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی تحریک انصاف کیساتھ ہیں جس پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چار ماہ اندر نکالے ہیں؟ میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا ہوں۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے مرکزی صدر پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے بھی روکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں تیزی کا طوفان
دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی رہائی کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔