پاکستان امن چاہتا ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے: آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
امن مشن کے تحفظ اورسکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جب کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت سفارتی برادری کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
ضرورپڑھیں:نیب ترمیم کیخلاف درخواست، ہم نے آج کیس ختم کرنا ہے: چیف جسٹس
اجلاس میں آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوام متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کیلئے امن مشن کو مزید مؤثر بنائے۔ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو، تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو اور ایسا خطہ جو جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کیلئے خوشحالی کا باعث بنے۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔