(ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مقدمے کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بھی بینچ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھی:چودھری پرویز الہٰی دوبارہ گرفتار
یاد رہے کہ 3 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر ایک وکیل کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔
آئین معطل کرنے اور غداری سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف 5 فروری 2023 کو دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔