جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

Sep 01, 2023 | 17:25:PM

This browser does not support the video element.

 (24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سینیٹر  عون عباس بپی نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج  لازم و ملزوم ہیں۔

عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز مشرف کانام ای سی ایل میں شامل کیس کی سماعت 5ستمبر کو مقرر

مزیدخبریں