(وقاص عظیم) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 24.39 فیصد ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی 11 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو ہوگئی ،کوئٹہ میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو ہوگئی ، کراچی میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو ہوگئی ، لاہور ، راوالپنڈی ، اسلام آباد ، خضدار حیدرآباد میں چینی کی قیمت 175 رپے فی کلو ہے ، سیالکوٹ میں 172 اور گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت 171 فی کلو ہے جبکہ ملتان ، بہالپور اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 170 روپے ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے ایل پی جی کا سلنڈر 111 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا اور اس دوران گڑ 4 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔