50 لاکھ کی چوری کا ڈراپ سین، اطلاع دینے والا شہری خود چورنکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لاہور فیکڑی گزشتہ رات 50 لاکھ روپے چوری ہونے کا ڈراپ سین،اطلاع دینے والا شہری عاصم خود ہی چور نکلا۔
پولیس حکام کے مطابق فیکٹری ایریا میں 50 لاکھ روپے کی چوری کی اطلاع دینے والا ہی خودچور نکل آیا ، ملزم عاصم کو ساتھی وسیم سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان شہری رانا عدیل کے ساتھ گاڑی کی خریداری کیلئے گوجرانولہ سے آئے تھے، ملزم عاصم نے 50 لاکھ رقم خرد برد کرنے کے لئے چوری کا ڈرامہ رچایا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق رقم رانا عدیل کی تھی جو گوجرانوالہ کا رہائشی اور ملزمان کا دوست ہے،جبکہ ون فائیو پر جھوٹی کال کرنے اور چوری کا ڈرامہ کرنے پر ملزم عاصم اور وسیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام،100انڈیکس میں 310 پوائنٹس اضافہ