ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا بیان بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سری لنکا میں موجود شاہین آفریدی نے پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایشیا کپ نہیں کھیلا لیکن اس بار بہت اچھی تیاری ہے، سری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تینوں فارمیٹ کی بہت کرکٹ کھیلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کی11 رکنی ٹیم کا اعلان ، ٹیم میں کیا تبدیلی کی گئی؟بڑی خبر آگئی
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ سری لنکا میں وکٹ سپینرز کو مدد دیتی ہے، ون ڈے کرکٹ میں حارث رؤف کا رول مشکل ہوتا ہے، جب حارث کو گیند ملتی ہے تو اس وقت گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی، ایشیا کپ جیتیں گے، تمام کھلاڑیوں کی مکمل تیاری ہے، فیملی سے زیادہ ٹیم کے ساتھ رہتے ہیں، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔