ایشیا کپ میں ماضی کی طرح کھیلنے کی کوشش کرونگا، روہت شرما

Sep 01, 2023 | 19:42:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ماضی جیسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ایشیا کپ کے اہم ترین میچ سے قبل کینڈی میں پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے حریف ٹیم کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل اچھا کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ میں اپنے تجربے کو استعمال کرنے کی کوشش کروں گا اور ٹیم کیلئے اچھا کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو اچھی پوزیشن پر رکھیں، میں سال ڈیڑھ سال سے خود کو آرام دے کر کھیل رہا ہوں، ماضی کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کی11 رکنی ٹیم کا اعلان ، ٹیم میں کیا تبدیلی کی گئی؟بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں