تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Sep 01, 2023 | 20:59:PM

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت سمیت بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر  کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ  ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا،دیر،چترال،مانسہرہ،بالاکوٹ، صوابی، پشاور، مردان، خیبر، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری ،گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ، چکوال، میانوالی ، سرگودھا، گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی، کپتان کے دیرینہ کھلاڑی کا لاتعلقی کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گاجبکہ گلگت بلتستان  اور کشمیر   میں   چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں