(ویب ڈیسک) ابتدائی اوور میں وکٹیں حاصل کرنے کیلئے مشہور پاکستانی سٹار بالر شاہین شاہ آفریدی سے بھارتی میڈیا پریشان ہو گیا اور ان کی فٹنس کو لے کر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
میچ کے پہلے اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مشہور پاکستان کے سٹار اٹیک پیسر شاہین شاہ آفریدی سے پریشان بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ (ہفتہ) 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالیکلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر محمد رضوان دستبردار ہو گئے
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھانا شروع کر دئیے اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی نیپال کے خلاف میچ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔ بھارتی میڈکے مطابق نیپال کے خلاف میچ میں میڈیکل سٹاف نے باؤنڈری لائن پر شاہین آفریدی کی ٹریٹمنٹ کی۔ شاہین آفریدی کے پاک بھارت میچ سے ممکنہ باہر ہونے پر متبادل بالر کا نام بھی دےدیا اور کہا کہ محمد وسیم جونئیر کو بھارت کے خلاف میچ میں شاہین کی جگہ کھلایا جائے گا۔
اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے نیپال کے خلاف مکمل فٹنس کے ساتھ پانچ اوورز کیے، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، گرم موسم کی وجہ سے شرٹ تبدیل کرنے کے لیے باہر گئے اور پھر شاہین آفریدی واپس آ گئے تھے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف شاہین آفریدی صرف 5 ہی اوورز کروا سکے تھے کیونکہ نیپال کی پوری ٹیم 23.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی تھی۔