جائیداد کا لالچ، حصہ نہ دینے پر پوتے نے دادا دادی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا محمد سلیم) کوٹ چھٹہ کے تھانہ چوٹی زیریں کی حدود میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں جائیداد کا حصہ نہ دینے پر پوتے نے دادا اور دادی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
دہرے قتل کا واقعہ موضع نواں شمالی میں پیش آیا، سفاک ملزم محمد عاصم کی فائرنگ سے 70 سالہ خدا بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 65 سالہ صغراں بی بی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئیں۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ حسن افضل اور ڈی ایس پی ارشد رند پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزم عاصم سمیت شک کی بناء پر مقتولین کے بیٹوں اور داماد کو بھی گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، تھانہ سنبل پولیس کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ کے دوران جان بحق
واقعے کے حوالے سے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ محمد ارشد رند کا کہنا ہے کہ مقتول خدا بخش نے 3 ماہ قبل بیٹوں کیخلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی، ملزمان مقتول سے جائیداد کا حصہ لینا چاہتے تھے نہ دینے پر ضعیف العمر دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید ملوث افراد کے بارے میں جاننے کے بعد مقدمے کا اندراج کیا جائے گا۔