تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Sep 01, 2024 | 09:10:AM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے 2 سے 3 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

 ملک کے مختلف مقامات میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  2 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیچ بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اورایک مغربی لہر 2 ستمبر کو ملک کے مغربی حصوں میں اثر انداز ہوگی۔

 خیبر پختونخوا میں 2 سے 3 ستمبر تک چترال ، دیر، کوہستان، سوات ، بٹگرام مانسہرہ، ڈیڑہ اسماعیل خان میں تیز ہواوں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، ابیٹ اباد ، مالاکنڈ، صوابی، پشاور، اٹک ، مردان ، چارسدہ، کوہاٹ، لکی مروت میں تیز ہواوں ، گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے  2 سے 3 ستمبر کے دوران پنچاب میں مختلف حصوں سمیت اسلام اباد ، روالپنڈی،  مری ، گلیات، اٹک ، چکوال، میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور تلہ گنگ، گجرات ، لاہور ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ اباد میں بھی بارشوں کا امکان  ظاہر کیا ہے جبکہ  3 سے 4 ستمبر کے دوران  بہاولنگر ، راجن پور ، لیہ، رحیم یار خان، ملتان، میں تیز بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان کے باعث ہوائی جہاز ڈولنے لگا، لینڈنگ میں ناکامی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی بلوچستان، جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی سندھ اور مکران میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔ تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، کشمیر، خیبر پختونحوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے۔

ژوب، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، موسی خیل، بارکھان،مستونگ، خضدار، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، بارکھان، کوہلو، بولان، پنجگور اور مکران میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 32، قلات میں 27، ژوب میں 24، زیارت میں 21 نوکنڈی اور تربت میں 37، سبی میں 34، گوادرمیں 30 اور جیونی میں 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ بارش کراچی قائد آباد میں 39 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن 24 ملی میٹر، کورنگی 18 ملی میٹر، نارتھ کراچی، ناظم آباد 17 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 16 ملی میٹر، فیصل بیس 15 ملی میٹر، مسرور بیس 13 ملی میٹر، گلشن معمار، ایم او ایس 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مغوی لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور انکےرشتہ داربحفاظت گھر پہنچ گئے

کراچی ڈی ایچ اے 11 ملی میٹر، کیماڑی 9، گلشن اڈا 5، گڈاپ 4، سکھر 23، روہڑی 22، ٹھٹھہ 20، موہنجوداڑو 19، خیرپور 17، جیکب آباد 3، ٹھٹھہ، بدین 2، کالام 25، مالم جبہ 10، سیدو شریف 9، پٹن 5، بالاکوٹ 2، تخت بھائی، چراٹ، میر کھانی ایک، خضدار 16، سبی 11، اورماڑہ 7، کوئٹہ (سمنگلی، سٹی 6)،پسنی 2، گو پس 11، گلگت 2، گڑھی دوپٹہ 6، اٹک 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر 3، رحیم یار خان 2 اور خانیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب  کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، اسنیٰ پاکستان کے ساحل سے ہٹ کر مغرب کی جانب بڑھنے لگا، اسنیٰ پیر کو عمان کے ساحل سے ٹکرانے یا سمندر میں ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان سے کراچی کے براہ راست متاثر ہونے کا خطرہ ٹل گیا جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں بھی برسات متوقع ہے۔

اسنٰی کراچی کے جنوب مغرب میں 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ اوڑماڑہ سے اس کا فاصلہ 230 کلو میٹر ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔