مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق،پانچ زخمی

Sep 01, 2024 | 09:34:AM
مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق،پانچ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین، حافظ شیرافضل)سول لائنز کالج کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرک کو پکڑ لیا،مشتعل ہجوم نے ٹرک کو ڈرائیو سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت نہیں ہو سکی،حادثہ کے مقام پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقات کرر ہے ہیں۔

جاں بحق لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ایک اور حادثے میں سول لائنز میں موٹرسائیکل درخت سے ٹکرانے کے باعث 2دوست چل بسے،جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 16 سالی حسنین ،27 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی۔
   علاوہ ازیں مال روڑ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی،حادثے میں میاں بیوی شدید زخمی  ہوئے  جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

  ایک اور واقعے میں کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پرجنڈ بھنڈر گاؤں کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار 1 شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئےحادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جنڈ کی 2 ایمبولینسز اور پٹرولنگ پولیس خوشحال گڑھ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال جنڈ منتقل کردیا گیا۔