حافظ آباد:  پولیس مقابلہ،20سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Sep 01, 2024 | 09:48:AM
حافظ آباد:  پولیس مقابلہ،20سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر) حافظ آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ  کے بعد 20سے وارداتوں میں ملوث ڈاکو عاقب زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ؒپولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران موٹر سائیکل کو روکا توموٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ تھمنے پر  پولیس نے ملزم عاقب کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق  واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔